فضل الرحمان

صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے، فضل الرحمان حکومت پر برس پڑے

کراچی (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن کے لئے حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی، حکومت نے سینیٹ الیکشن کو مذاق بنا دیا ہے، دنیا جانتی ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکومت عدالت میں گئی، عدالت نے بھی یہی کہا کہ یہاں آئین خاموش ہے، خاموشی کا علاج پارلیمنٹ سے رجوع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی کی رہائش گاہ پر میر ظفر اللہ خان جمالی کے بیٹے سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان سے 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا کہا تھا، جب استعفیٰ نہیں آیا تو لانگ مارچ کی تاریخ دی گئی، لانگ مارچ کا پلان پی ڈی ایم قیادت طے کرے گی، لانگ مارچ سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں حکمت عملی روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنا پڑتی ہے، پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن کے لئے حکمت عملی تبدیل کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کرانا چاہتی ہے کیونکہ ان کے لوگ ان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم خاموش نہیں تحریک کے اپنے مراحل ہوتے ہیں، پسپائی تب ہوتی ہے جب ہم اپنا موقف چھوڑ دیں، عمران خان نے کوٹلی میں خطاب کے دوران ریاستی موقف کی نفی کی جس پر وزارت خارجہ کو بعد میں وضاحت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے