حماس

اسرائیل کا ہدف قدس کے اسلامی تشخص کو تباہ کرنا ہے۔ حماس

بیت المقدس (پاک صحافت) حماس کے ایک اہم رکن کا کہنا ہے کہ غاصبانہ قبضے کا مقصد شہر قدس اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور جرائم کا ارتکاب کرکے فلسطین میں اصل اسلامی تشخص کو تباہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے اہم رہنما محمود الزھار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام القدس اور مسجد اقصیٰ کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہیں۔ مسجد اقصی کی کسی بھی قسم کی بے حرمتی کی صورت میں تمام تر نتائج کی ذمہ دار قابض اسرائیلی حکومت ہوگی۔

حماس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ جرائم مسجد اقصیٰ اور قدس کے خلاف ماضی کی بے حرمتی کا تسلسل ہیں، جس کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہوا۔ یہ اقدامات اسرائیلی حکومت کے یہودی کی آبادی بڑھانے کے پروگرام کا تسلسل ہیں جو کہ 2018 میں شروع ہوا اور بیت المقدس میں بستیوں کی توسیع کی بنیادیں تیار کیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ نہ صرف فلسطینیوں کے لیے بلکہ دنیا بھر کے ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور یہ ہمارے مذہبی عقیدے اور قومی اصولوں کا مستند حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران پاکستان

ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کے امکانات

پاک صحافت امن پائپ لائن کی تکمیل اور ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے