شیخ رشید

سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ نہیں پیسہ چلا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ نہیں پیسا چلا ہے ،پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوا ہے اور یہ بہت خوشی کی بات ہے تاہم اپوزیشن کا اگلا حملہ پنجاب حکومت پرہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان چلانے کے لیے آئی ایم ایف کےپاس جاناضروری تھا،سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ نہیں پیسا چلا ہے،ووٹ صرف آصف زرداری نےخریدے کوئی ووٹ ٹکٹ پرنہیں بکا،پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوا یہ بہت اچھا ہوا اور خوشی کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا، بلاول بھٹوزرداری

وزیرخلہ کا چیئرمین سینیٹ الیکشن کے بارے میں کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن صادق سنجرانی جیت جائیں گے،26 مارچ کواپوزیشن آئین و قانون کوہاتھ میں نہ لےتوشوق سےآئیں،ڈی چوک پراحتجاج کی اجازت دینے نہ دینےکافیصلہ وزیر اعظم کاہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ مریم اورنگزیب کےساتھ جوہوا اگردرخواست ملی توضرور کارروائی کروں گا،مریم اورنگزیب کے ساتھ جو ہوانہیں ہوناچاہیے،مریم اورنگزیب کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی،اس کی مذمت کرتاہوں۔الیکشن کمیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر ہمیں اپنا نزلہ نہیں گرانا چاہئے۔

انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے نواز شریف کے واپس آنے کا یقین بہت کم ہے، نواز شریف کی واپسی کا ٹاسک میرے پاس نہیں، شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں، نواز شریف واقعی بیمار تھے، نوازشریف کی لندن روانگی کیلئے کابینہ کے14ارکان نےووٹ دیامیں بھی شامل تھا،تحقیقات کی گئیں تومعلوم ہواکہ نواز شریف کی صحت سےمتعلق رپورٹس ٹھیک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے