مادھوری ڈکشٹ

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ آج کل خواتین دنیا کے ہر شعبے میں کام کرسکتی ہیں، مادھوری ڈکشٹ

ممبئی (پاک صحافت)  بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ آج کل خواتین دنیا کے ہر شعبے میں کام کرسکتی ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کو  صرف مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک ایسی جگہ ثابت ہورہا ہے جو معاشرے میں ہمارے کردار کو سمجھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کے معاشرے میں کردار کو بخوبی انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی مدد سے لوگوں نے عورتوں کو ایک نئے انداز میں دیکھنا شروع کیا ہے اور اسی کی مدد سے ہم مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ آج کل خواتین دنیا کے ہر شعبے میں کام کرسکتی ہیں اور بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ ویب سیریز میں عورتوں کا کردار بہت مختلف اور بہت اچھے انداز میں دکھایا اور بتایا جاتا ہے ۔ ویب سیریز کے ذریعے عورتوں اور لڑکیوں کو بہتر اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو کہ لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ روان کی 25 تاریخ کو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلے ویب سیریز ریلیز کی جائیگی جس کا نام دی فیم گیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے