آصف زرداری

آصف زرداری کا ن لیگ کے لئے مصالحتی پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات کو کم کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے مصالحتی پیغام ارسال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق  بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی کے وفد سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے اختلافات ختم کرنے کے لیے بی این پی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو مصالحتی پیغام دیا، جسے بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کل ن لیگی قیادت تک پہنچائے گی۔ خیال رہے کہ بی این پی کی جانب سے شروع کی جانے والی کوششوں  سے بریک تھرو کا امکان بھی ہے کیونکہ یہ وفد کل مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کر کے آصف علی زرداری کا مصالحتی پیغام پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے وفد سے ملاقات کے دوران بی این پی وفد کا کہنا تھا کہ ’ اختر مینگل کی ہدایت پر مشن پر نکلے ہیں تاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اختلافات ختم ہوں، مریم نواز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نیب پیشی پر جانے کے لیے تیار ہیں‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ پی ڈی ایم قائدین مشترکہ مؤقف اپنائیں تاکہ اتحاد کو نقصان نہ پہنچے‘۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے