پیپلز پارٹی

نیب میں پیشی، پیپلز پارٹی کا مریم نواز کے ہمراہ جانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی کے موقع پر ان کے ہمراہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پرپیپلزپارٹی شریک ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہرپیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کیلئے پہنچیں۔ قمر زمان کائرہ نے سینٹرل پنجاب بھر کے کارکنوں اور رہنماؤں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے بھی قافلے کی صورت میں ان کے ہمراہ نیب آفس جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے