کوویڈ اسپتال

بھارت کے کورونا اسپتال میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں باحق

ممبئی{پاک صحافت} کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے نجی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق فائر سروسز کنٹرول روم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ نجی اسپتال دارالحکومت ممبئی میں تھا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔

اسپتال سے 70 سے زائد مریضوں کو شہر کے دوسرے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فائر فائٹنگ عملہ اس آگ پر قابو پانے کے لئے ابھی بھی کام کر رہا ہے جبکہ 20 فائر فائٹر انجنز اور ایمبولینس متاثرہ لوگوں کو بحفاظت نکالنے میں مصروف ہیں۔

عہدیدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مرنے والوں میں سے کتنے کوویڈ 19 مریض تھے کیوں کہ لاشوں کی شناخت لواحقین ابھی بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جرمن فوج

جرمن فوج کی خفیہ معلومات انٹرنیٹ پر لیک ہو گئیں

(پاک صحافت) ایک جرمن میڈیا نے متعدد تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک نئے سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے