مریم اورنگزیب

انگلی وہ اُٹھا رہا ہے جس نے 4 سال پاکستان کی معیشت کو آگ لگائی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلی وہ بےشرم اُٹھا رہا ہے جس نے 4 سال پاکستان کی معیشت کو آگ لگائی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔  مریم اورنگزیب  نے کہا کہ 2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کے خلاف سازش کی شروعات تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات  نے ایک بیان میں کہا کہ انگلی وہ بےشرم اُٹھا رہا ہے جس نے آئینی و سیاسی عدم استحکام مچایا۔ مریم اورنگزیب  کا مزید کہنا تھا کہ 6 اعشاریہ 2 فیصد پر ترقی کرتی ہوئی پاکستانی معیشت، 3 فیصد مہنگائی کی شرح بےروزگاری تک نہ پہنچتی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے