مصدق ملک

پیٹرولیم مصنوعات پر فی الحال سیلزٹیکس لگانے کا منصوبہ نہیں ہے۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر فی الحال سیلز ٹیکس لگانے کا منصوبہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں تمام قصبوں کے باہر ٹی بی ایس میٹرز لگ جائیں گے، یہ گیس میٹرز گیس کی طلب و رسد کی پیمائش دیں گے۔ اس بنیاد پر گیس کی طلب ورسد اور نفع نقصان کا بھی تعین کیا جائے گا۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کے لئے لیوی میں مرحلہ وار اضافہ کررہے ہیں، سوئی نادرن کے پاس کل 680 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس دستیاب ہے، گھریلو صارفین کی موسم سرما میں طلب 950 ایم ایم سی ایف ڈی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کی پیک ڈیمانڈ 1300 ایم ایم سی ایف ڈی تک جاتی ہے، دنیا بھر میں پائپ لائن گیس کے بجائے گیس سلنڈرز استعمال کئے جاتے ہیں، ایل این جی کے باوجود ہمارے پاس گیس کم ہے، سرکاری سطح پر ہر ماہ بیس ہزار ٹن اضافی ایل پی جی گیس درآمد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے