معروف کرکٹرسابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کا بیان پاکستان کے لیے کافی شرمندگی کا باعث بنا، قومی کھلاڑی اس وقت مشکل وقت سے گزر رہےہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث بنا ہے، پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کرکٹرزکو پاکستان میں ہی 14 روز کا آئسولیشن میں کرواتے، پاکستانی کرکٹرزکی کارکردگی پر سیریزکے دوران اثر پڑے گا، نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں کی ہمت ہے کہ وہ بند کمروں میں ہیں۔
وسیم اکرم نے کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ آپ جہاں رہیں وہاں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں، جوعلاقے گندے ہیں وہاں کی صفائی کروانا وہاں کے منتخب لوگوں کا کام ہے، میں جہاں رہتا ہوں وہاں کی صفائی سے میرا تعلق ہے، کراچی کے دیگر علاقوں کی صفائی میرا کام نہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔