مریم اورنگزیب

ن لیگ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ کو مسترد کردیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ کو مسترد کر  دیا ہے۔ اس حوالے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں۔انتخابی عملے کو اغواء کرنے والے، ووٹ کے تھیلے چرانے والے اب مشینوں کے معائنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ریٹرننگ افسران کے اغواء کی سوچ روک سکتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم عمران خان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معائنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب مشینوں کے معائنے چھوڑیں، ووٹ چوری اور فراڈ کیسے ختم ہوگا، یہ بات کریں، عمران صاحب کو یقین ہو چکا کہ عوام نہیں، انہیں ووٹ مشین کی دھاندلی سے ہی مل سکتا ہے، پوری دنیا میں فیل ہونے والا نظام آپ کے کمرے میں ٹیسٹ ہونے سے پاس نہیں ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سیاسی ناقدین، آزاد میڈیا کا گلا دبا کر عمران صاحب شفاف انتخاب کا فراڈ کرنے جارہے ہیں، عمران صاحب کو عوام کی رائے پر اعتماد ہوتا تو مشین کے پیچھے نہ چھپتے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کی کیا وجوہات ہیں، وہ قوم کو بتائیں، ڈرامے نہ کریں،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط ہونے والے عمران صاحب کو الیکٹرانک مشینیں ہی ووٹ دیں گی، عوام کا آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری کرنے والوں کو پاکستان کےعوام ووٹ نہیں دیں گے۔ عمران صاحب مشینوں کے ڈرامے سے فرصت ملے تو عوام کی مہنگائی کی خبر بھی لیں، عمران صاحب ووٹ چوری منصوبے سے فرصت ملے تو اغواء ہوتے صحافیوں پر غور کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے