ہاکی کے سابق عالمی کھلاڑی اصلاح الدین کے ساتھ مبینہ طور پر بڑی واردات

ہاکی کے کھلاڑی

کراچی (پاک صحافت) ہاکی کے سابق عالمی کھلاڑی اصلاح الدین کے ساتھ کراچی میں مبینہ طور پر بڑی واردات ہو گئی، ذرائع کے مطابق انہیں نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد انہیں کھلے میدان میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے اصلاح الدین کا بتانا ہے کہ  دوپہر کو گلستان جوہر میں دوست کیاسل والدہ کےنمازجنازہ میں شرکت کیلئےمسجد گیا تھا گاڑی سے اترا3ملزمان نے پکڑا اور دھکے دیکر گاڑی کی پچھلی سیٹ پرلیٹادیا، دو ملزمان کے پاس اسلحہ موجود تھا۔

واضح رہے کہ  ملزمان  انہیں ایک سے سوا گھنٹے تک کراچی کے مختلف علاقوں میں گھوماتے رہے جب کہ ملزمان نے اصلاح الدین کی جیب سےموبائل، پرس اور  15ہزار روپے بھی نکال لئے۔ ہاکی کے سابق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں میرےساتھ جائے وقوع کو بھی معائنہ کیا ہے، تاہم واقعے سے متعلق پولیس کا فوری طور پر کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں