لہسن کے طبی فوائد

کھالی پیٹ لہسن کھائیں اور بے شمار بیماریوں سے چھٹکارا پائیں

کراچی (پاک صحافت) لہسن ان مصالحہ جات میں شامل ہے جنہیں پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے، ماہرین صحت کہتے ہیں کہ یہ صرف مصالحہ ہی نہیں بلکہ دوا بھی ہے، ماہرین صحت کا ماننا  ہے کہ کھالی پیٹ لہسن کھانے سے آپ کئی بیماریوں سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔  اگرچہ لہسن کھانے کے بعد منہ سے سخت بدبو آنے لگتی ہے لیکن اس کے بے شمار فوائد کی وجہ سے دنیا بھر کے لوگ اسے کھاتے ہیں تاکہ ان فوائد کا حصول ممکن ہوسکے۔

ماہرین صحت کے مطابق اگر لہسن کو آپ کھالی پیٹ کھائیں تو ، آپ کا مدافعتی نظام بہت مضبوط ہوگا،  اور جسم بیماریوں سے لڑنے کے لئے مضبوط تر ہوجائے گا۔  اگر آپ لہسن کو خالی پیٹ کھائیں تو پیٹ میں موجود بیکٹیریا پیٹ خالی ہونے کی وجہ سے بہت کمزور ہو چکا ہوگا اور یہ لہسن کی طاقت کے خلاف لڑ نہیں پائے گا جس سے آپ صحت مند اور کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اور سردیوں میں اس کے استعمال سے انسان کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رہتا ہے۔ یہ خون کو پتلا کرتا ہے جس سے آپ کا نظام دوران خون تیز رہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بلند فشار خون سے بھی نجات ملتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر خون کی شریانیں بند ہونے لگیں تو روزانہ خالی پیٹ لہسن کا استعمال کریں تو بہت جلد آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی طبیعت بحال ہو رہی ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اگر آپ کو جلد کی کسی بیماری کا مسئلہ درپیش ہو تو کھانے میں لہسن کی مقدار بڑھادیں، اس سے آپ کے جسم میں زہریلے مادے کم ہوں گے اور جلد تروتازہ رہے گی۔ اس کے علاوہ اعصابی کمزوری میں بھی لہسن انتہائی مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے