غریبوں کا گوشت

لوبیا کھانےکے وہ فوائد جو جان کر آپ بھی ہر روزپکائیں

کراچی (پاک صحافت) لوبیا دالوں کی ایک قسم ہے، ماہرین کی جانب سے اس کے بیشمار فوائد بیان کئے گئے ہیں۔  ماہرین کے مطابق اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے مگر صحت کے لیے فائدہ مند اجزاءکی تعداد بہت زیادہ موجود ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرخ اور سفید لوبیا ایک شاندار غذا ہے جس کے صحت کے حوالے سے فوائد حیرت انگیز ہیں جبکہ ہمارے گھروں میں سرخ لوبیا بہت کم پکائی جاتی ہے حالانکہ اگر ہمیں اس کے فوائد کا علم ہوتو ہم اس کو روزانہ نہیں تو مہینے میں کم ازکم آٹھ دس مرتبہ تو ضرور پکائیں گے۔

واضح رہے کہ پروٹین، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم، پوٹاشیم اور دیگر اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ‘لال لوبیا’ کو غریبوں کا گوشت کہا جاتا ہے اور لوبیا ایک بہترین اور طاقتور غذا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  لال لوبیا کے بے شمار فوائد ہیں۔  لال لوبیا دل کی صحت بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جلد، ناخن، بال اور مسلز  کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لال لوبیا بینائی بہتر کرتی ہے،  لوبیا میں موجود فائبر آنتوں کی حرکت کو بہت کم وقت میں بہتر کرتی ہے جس سے قبض سے نجات ملتی ہے۔ اس کے علاوہ  شوگر لیول بہتر کرتی ہے اور جسمانی وزن میں کمی لاتی ہے۔ خیال رہے کہ لوبیا بلڈ پریشر کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر جسم میں ہیموگلوبن کی کمی کا سامان ہے تو آئرن سے بھرپور غذائیں جیسے لوبیا کو لازمی غذا کا حصہ بنائیں۔ اسے کھانا معمول بنانا خون میں آئرن کی سطح بڑھا کر خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ لوبیا ہڈیوں کو مظبوط کرنے کے ساتھ ساتھ  کینسر سے بچاؤ میں میں بہت مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل سلامی

ایران کے خلاف میڈیا کے حملے ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹم بم حملوں کی طرح ہیں، آئی آر جی سی چیف

پاک صحافت ایران کی اسلامی انقلابی افواج کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے ایرانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے