عمران خان

شوکت خانم کو ملی امداد سے سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ شوکت خانم کو ملنے والی امداد سے 3ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری 2008 میں کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے عمران خان پر جرح شروع کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بات درست ہے کہ 3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری 2008ء میں کی گئی تھی، سرمایہ کاری کرنے والی رقم 2015ء میں شوکت خانم کو واپس دے دی گئی تھی۔ عمران خان نے بتایا کہ مجھے جتنا معلوم ہے شوکت خانم اسپتال کی سرمایہ کاری سے فائدہ ہی ہوا، اسپتال کی رپورٹ میں جو لکھا ہے وہ ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے