برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے جلد ہی پاکستان کے لیئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے جلد ہی پاکستان کے لیئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اس اے) کی جانب سے ملک سے اور ملک کے لیے فلائٹ آپریشن کی منظوری کے بعد برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے ملک کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پی سی اے اے نے ورجن اٹلانٹک کی جانب سے 2 دسمبر کو کی گئی درخواست کے جواب میں فلائٹ آپریشن کے آغاز کی اجازت دی۔

ورجن اٹلانٹک اسلام آباد اور لاہور کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر رہی ہے اور ایئرلائن دونوں شہروں کے لیے ہفتہ وار 8 پروازیں جاری رکھنے کے لیے ایئربس اے 332 کا استعمال کرے گی۔

پی سی اے اے کی جانب سے مںظور شدہ شیڈول کے مطابق 13 دسمبر کو پہلی مسافر پرواز وی ایس 365 لندن سے اڑان بھرے گی اور 14 دسمبر کی صبح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

ایئرلائن لندن اور لاہور کے درمیان 4 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی اور لندن اور اسلام آؓباد کے درمیان 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

مزید یہ کہ پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے قبل ورجن اٹلانٹک 7 دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان کے لیے ایک کارگو پرواز وی ایس 364 چلائے گی۔

ایئرلائن کی جانب سے مانچسٹر سے لندن کے لیے پروازوں کو آپریٹ کرنے کی مبینہ طور پر اجازت مانگی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ایئرلائن نے اس سے قبل برطانیہ سے پاکستان کے لیے 3 روٹس کا اعلان کیا تھا جس میں لندن سے لاہور، لندن سے اسلاآباد اور مانچسٹر سے اسلام آباد شامل تھے۔

اسی سلسلے میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور لندن کے درمیان براہ راست پروازوں کے لیے ایئرلائن کو منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے