شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے پر لاہور سے برطانیہ روانہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر لاہور سے برطانیہ روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل وزیراعظم نے منگل کو کابینہ میں شامل اپنے قریبی ساتھیوں سے اہم مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔ قوی امکان ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سے حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے