عبدالرحمان کیتھران

سردار عبدالرحمان کھیتران 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کوئٹہ (پاک صحافت) سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سردار عبدالرحمان کھیتران کو سخت سیکیورٹی انتظامات میں کوئٹہ کچہری لایا گیا، صوبائی وزیر مواصلات کے خلاف 3 افراد کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی، پولیس نے سماعت کے دوران ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ بارکھان کے متاثرہ شخص خان محمد مری نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کو سردار عبدالرحمان کھیتران نے قتل کیا تھا، صوبائی وزیر کی نجی جیل میں مزید خواتین اور بزرگ قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے