مفتاح اسماعیل

ن لیگ نے قادرمندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی رہنما قادر مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔  خیال رہے کہ کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیلکامیاب امیدوار قرار پائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔ درخواست گزار مفتاح اسماعیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قادرخان مندوخیل کو دھاندلی سے این اے 249 سے کامیاب کرایا گیا، میرے مسترد ووٹوں کی تعداد 900، قادر مندوخیل کی مسترد ووٹوں کی تعداد500 سے زائد بتائی گئی۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل  کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جس کے ووٹ زیادہ ہوتے ہیں مسترد بھی اسی کے زیادہ ہوتے ہیں،  پریزائڈنگ افسر کی غلطی امیدوار کے حصے میں ڈال کی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی کہ قادر مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے