دفتر خارجہ

پاکستان نے اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصی کے دورے کو اشتعال انگیز قرار دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصی کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز دورہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے انتہائی قابل احترام مقدس مقام ہے، مسجد الاقصی کے تقدس کی بے حرمتی مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو مجروح کرتی ہے۔ یہ اقدام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید ہوا دینے کے مترادف ہے، اسرائیل غیرقانونی اقدامات بند، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلم مذہبی مقامات کے تقدس کا احترام کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق قابل عمل، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا مطالبہ دہراتا ہے، پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے