مریم نواز

مری میں برف میں پھنسے افراد مدد کیلئے پکارتے رہے، مریم نواز

مری (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں برف میں پھنسے افراد مدد کے لیے پکارتے رہے مگر بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

تفصیلات کے مطابق مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں کی بے حسی نہیں بھولتی، الیکشن میں اُس حکمران سے جواب مانگنا کہ جب لوگ مر رہے تھے تو کہاں تھا؟

واضح رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر سے دس منٹ کا راستہ تھا مگر کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز اور شہباز شریف ہر تکلیف میں آپ کے ساتھ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے