قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ کا الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ نے الیکشن کمیشن سے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، تمام سیاسی جماعتیں بھی الیکشن شیڈول کا مطالبہ کریں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ جو سیاست دان کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں انہیں انتخابات میں شرکت کا موقع ملنا چاہیے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے میثاق جمہوریت کے لیے قدم بڑھایا اور سیاست میں برداشت کا رویہ پیدا کیا جسے آہستہ آہستہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے رکھ سکتے ہیں اور اتفاق بھی کرسکتے ہیں۔ ضرورت ہے کہ ہم اختلاف رائے کو سمجھیں، اختلاف کو دشمنی نہ سمجھیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے