مجید تخت روانچی

اقوام متحدہ سے ایران کا سوال، بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کی بلیک لسٹ میں سعودی عرب اور اسرائیل کا نام کیوں نہیں ہے؟

تہران {پاک صحافت} اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے مسلح تنازعات میں بچوں ، خاص طور پر لڑکیوں کی مدد کرنا ایک اخلاقی اور انسان دوست اصول قرار دیتے ہوئے بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کی بلیک لسٹ میں  سعودی عرب اور اسرائیل کے نام شامل نہ کرنے پر سخت تنقید کی ہے ۔

مجید تخت راونچی نے اقوام متحدہ اور سیکریٹری جنرل کی خاموشی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسلح تنازعات اور بچوں ، صیہونی حکومت اور یمن پر حملہ کرنے والے سعودی اتحاد کے عنوان کے تحت ہونے والے جرائم پر تنقید کی اور کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک ہے ۔سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کے مطابق ، صہیونی فوجیوں کے جرائم کو کبھی بھی بچوں کے حقوق کی پامالی کا نام نہیں دیا گیا اور اسی طرح سعودی اتحاد کو بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کی بلیک لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

راونچی نے مسلح جھڑپوں کے دوران بچوں کی مدد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کے لئے پہلی ترجیح جاری تنازعات کو روکنا اور انھیں دوبارہ شروع ہونے سے روکنا ہے اور اسی طرح متصادم جماعتوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مکمل اور موثر تعمیل بھی ہونی چاہئے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے تنازعہ کی صورتحال میں بچوں کی مدد پر یکطرفہ پابندیوں کے منفی اثرات پر بھی توجہ نہ دینے پر سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کی حالیہ رپورٹ پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں سے زیادہ تر معاشی حالات خراب ہوجاتے ہیں اور رہائشی حالات پیچیدہ ہوجاتے ہیں ، دہشت گرد گروہوں میں شامل ہونے والے بچوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور انہیں گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے اور بے گھر افراد کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور اس حالت سے انہیں مناسب تعلیم ، صحت سے متعلق خدمات اور اسی طرح محروم کردیا جاتا ہے۔ پر مجید تخت راونچی نے کہا کہ جنگوں اور جھڑپوں کے دوران بچوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے