بلاول بھٹو

تمام مسائل کا حل عمران خان کا جانا ہے ، بلاول بھٹو زرداری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  ملکی مسائل کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ اب تمام مسائل کا حل عمران خان کا جانا ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی نالائقی کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے ، عمران خان سے اب عوامی حساب لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  وزیر اعظم عمران خان کو ناکام ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ہر طبقے کو قتل کیا جارہا ہے، اس ملک کے کسانوں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ، بے روزگاری بہت زیادہ ہوچکی ہے، ہر شہری مشکلات کا شکار ہوچکا ہے، یہ سب اس سلیکیٹڈ کا عوام کو تحفہ ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام کا اس حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے اور انکے اتحادیوں کے حلقوں سے ہوتے ہوئے گزریں گے۔ پیپلز پارٹی پہلے دن سے ہی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ اس کٹھ پتلی حکومت کو جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے، یہ ہی ہمارا مطالبہ تھا پی ڈی ایم سے بھی کہ عدم اعتماد کے ذریعے اس نااہل حکومت کو ہٹانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے