مریم نواز

عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ نکی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہربار کی طرح اس باربھی نوازشریف پاکستان کو ٹھیک کرکے دکھائےگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف  کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے، عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب الیکشن نزدیک ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں، الیکشن ضرور ہوں گے، جنوری کے آخری عشرے میں الیکشن ہیں اور ووٹ کو عزت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے