یوٹیوب

یوٹیوب ویڈیوز کو کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

کراچی (پاک صحافت) ویسے تو ویب ورژن پر یوٹیوب ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقوں کی کمی نہیں، مگر اس کے لیے تھرڈ پارٹی سائٹس کی ضرورت ہوتی ہے جو خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں یا ویڈیو کو ریکارڈ کریں۔ مگر اب برسوں بعد یوٹیوب نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ صارفین کے لیے ایک آسان حل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ ایک ڈاؤن لوڈ بٹن۔

تفصیلات کے مطابق فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔ ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔ بظاہر اس فیچر سے کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا انحصار دستیاب اسٹوریج پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے