گوگل

ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤزر فوری اپ گریڈ کریں، گوگل کی ہنگامی وارننگ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) گوگل کی جانب سے کروم سرچ انجن کے صارفین کو ہنگامی وارننگ جاری کردی گئی ہے، گوگل نے ہنگامی وارننگ میں کہا ہے کہ ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤزر فوری اپ گریڈ کریں۔ اس کے علاوہ  مائیکروسافٹ  کے  سرچ انجن ‘ ایج’  نے بھی چوتھی ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے اپنے صارفین کو کہاکہ   ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤز فوری اپ گریڈ کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز سے محفوظ رہنا ہے تو اپنا براؤزر فوری اپ گریڈ کریں۔  اس حوالے  سے گوگل نے کہا ہے کہ اپ گریڈ کیلئے  سیٹنگز میں جائیں، پھر ہیلپ میں جاکر اباؤٹ گوگل کروم کھولیں۔

واضح رہے کہ گوگل ہدایات کے مطابق اپنے براؤزر کا ورژن چیک کریں، اگر Linux ، macOS یا Windows پر آپ کا براؤزر  92.0.4515.159 یا اس سے آگے کا version ہے تو آپ محفوظ ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کو اپنے براؤزر کو فوری upgrade کرکے کمپیوٹر کو دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے