ہواوے

چینی کمپنی ہواوے نے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مصوبہ بندی تیار کرلی

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے بھی اب امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی نے تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے لیے اسمارٹ فون ڈیزائن کرنے پر غور شروع کردیا ہے جن کو وہ کمپنیاں اپنے برانڈز کے طور پر فروخت کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کی خواہش ہے کہ تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کے تیار کردہ اسمارٹ فون ماڈلز مختلف ناموں کے ساتھ جاری کریں۔امریکی پابندیوں کے باعث ہواوے کو اہم پرزہ جات تک رسائی حاصل نہیں مگر تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کو یہ پرزہ جات اپنے فونز کی تیاری کے لیے فراہم کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ چینی کمپنیاں پی ٹی اے سی اور ٹی ڈی ٹیک ہواوے کے ممکنہ شراکت دار ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی اے سی پہلے ہی ہواوے کے تیار کردہ نووا اسمارٹ فونز اپنی ویب سائٹ پر فروخت کررہی ہے، مستقبل میں اس کی جانب سے مختلف برانڈز ماڈلز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جو ہواوے نے تیار کیے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے