میٹا

ٹوئٹر کے بعد میٹا کا بھی ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کی جانب سے رواں ہفتے بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر میں 87 ہزار سے زیادہ افراد میٹا کے لیے کام کررہے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ہزاروں افراد کو فارغ کیے جانے کا عمل 9 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

میٹا کے ایک ترجمان نے اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کے گزشتہ ماہ کے ایک بیان کا حوالہ دیا۔ اس بیان میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ 2023 میں زیادہ ترقی کرنے والے چند شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ٹیمز میں توسیع ہوگی جبکہ زیادہ تر ٹیموں کا حجم اگلے سال سکڑ جائے گا۔ یاد رہے کہ میٹا کی مارکیٹ ویلیو ایک سال پہلے ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ تھی جو اب گھٹ کر 270 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے