ٹوئٹر

ٹوئٹر کی جانب سے 60 منٹ طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) ٹوئٹر کی جانب سے 60 منٹ طویل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا فیچر متعارف کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے یہ وعدہ کیا جارہا تھا کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ویڈیو مواد تیار کرنے والوں کے لیے زیادہ پرکشش بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ فی الحال فیچر ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور ٹوئٹر ویب سائٹ پر ہی استعمال ہوسکے گا، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپ پر یہ فیچر فی الحال دستیاب نہیں۔ خیال رہے کہ اس فیچر سے قبل ٹوئٹر بلیو کے صارفین صرف 10 منٹ طویل ویڈیو ہی اپ لوڈ کرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ اب ٹوئٹر بلیو کے صارفین 2 جی بی تک کی ایسی ویڈیو فائل پوسٹ کرسکیں گے جس کا دورانیہ 60 منٹ تک ہو۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کو دسمبر میں دوبارہ چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے