علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن نے سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں محمد کفیل نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی جس میں علی امین گنڈا پور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کیا اور درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 26 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری مختصر تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ان کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت کی گئی۔ فیصلے کے مطابق کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام پر عارضی طور پر ٹرانسفر کی گئی، جبکہ زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کی 2020ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے لینڈ کروزر گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ غلط بیانی پر علی امین گنڈا پور نشست کے اہل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے