واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئے فیچر پر کام جاری

کراچی (پاک صحافت) مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر تیار کیا جارہا ہے جو صارفین کو اپنا آن لائن اسٹیٹس چھپانے کی اجازت دیتا ہے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام رہا ہے جو ہمیں یہ انتخاب کرنے کا اختیار دے گا کہ واٹس ایپ پر ہمیں کون کون آن لائن دیکھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیچر صارفین کو مستقبل میں ریلیز ہونے والے واٹس ایپ کے اپڈیٹ ورژن میں فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ دریں اثنا واٹس ایپ کی جانب سے چند بیٹا صارفین کے لیے میسج ڈیلیٹ کرنے کے وقت کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر جلد متعارف کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ فی الوقت واٹس ایپ کے میسجز ڈیلیٹ کرنے کے دورانیے کی حد ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن نئے فیچر میں یہ حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے رواں برس مئی میں متعارف کرائے گئے نئے فیچر ’ری ایکشن‘ کو مزید بہتر بنا دیا ہے، واٹس ایپ انتظامیہ اس وقت دیگر کئی فیچرز پر بھی کام کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے