خواجہ آصف

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام، عدالت نے خواجہ آصف کے حق میں تحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت)  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے حق میں فیصلہ سنا دیا، ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ضمانت پر رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس چیئرمین نیب کو بھجوا دیاہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ۔ فیصلے کے مطابق خواجہ آصف اپنی بیرون ملک آمدنی ریٹرنز میں ڈکلیئر کر رکھی ہیں ، خواجہ آصف نے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے