واٹس ایپ

واٹس ایپ میں زبردست تبدیلوں کا امکان، جو ایپ کو ایپ کو بلکل بدل دیں

سان فرانسسکو (پاک صحافت) واٹس ایپ میں کچھ نئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں، وہ ایسی تبدیلیاں ہیں کہ ایپ کو بلکل ہی بدل دیں گی۔  کمپنی کے مطابق فیس بک میسنجر میں میسج ری ایکشنز کا فیچر تو کافی عرصے سے موجود ہے اور اب بہت جلد واٹس ایپ میں بھی اسے متعارف کرایا جائے گا۔ ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔ آپ کے میسج کے ارگرد جو سبز ببلز نظر آتے ہیں انہیں ری ڈیزائن کیا جارہا ہے تاکہ ان ببلز کو زیادہ پرکشش بنایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن میں کمپنی کی جانب سے پہلے سے بہتر ڈیزائن والے کانٹیکٹ کارڈ کا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے فوٹو ایڈیٹر پر کام کیا جا رہا ہے جو اس وقت اسٹوریز میں دستیاب فوٹو ایڈیٹر سے ملتا جلتا ہے۔ اس فوٹو ایڈیٹر سے صارفین فوٹوز میں اسٹیکرز کا اضافہ کرسکیں گے اور ان کو کراپ بھی کرسکیں گے، اسی طرح فوٹوز میں ٹیکسٹ اور ایموجیز کو بھی شامل کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز فیچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ اب صارفین وائس میسجز کو بھیجنے سے پہلے سن بھی سکیں گے جبکہ واٹس ایپ کی جانب سے پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے ویوفارم کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا۔ یہ فیچر بھی بیٹا ورژن میں موجود ہے جس کی آزمائش کچھ عرصے تک جاری رہے گی جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے