انڈونیشیا کے اہم وزیر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

انڈونیشیا کے اہم وزیر کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

انڈونیشیا کے وزیر برائے سماجی امور جولیاری باتوبارا کو کورونا وائرس کی امداد میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن کمیشن (کے پی کے) نے وزیر کو رات کے 3 بجے گرفتار کیا اور انہیں اپنے ساتھ ہیڈ کوارٹر لے گئی ہے۔

غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق وزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے کورونا امداد میں شامل کنٹریکٹرز سے 1 ملین سے زائد کی رشوت لی ہے۔

کے پی کے اہلکاروں کے اس آپریشن میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار بھی شریک ہوئے، گرفتار 2 کنٹریکٹرز، محکمہ سماجی امور کے 2 اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن سے نوٹوں کے 3 بھرے ہوئے بیگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق جرم ثابت ہونے پر جولیاری باتوبارا پر 20 سال قید اور 70ہزار ڈالر جرمانہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے