واٹس ایپ

واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زوم میں فنی خرابی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زوم میں ٹیکنیکل خرابی کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی اطلاع ملتے ہی واٹس انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے اور صارفین کی شکایت دور کرنے میں مصروف ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایتی ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ شکایتی ٹوئٹ میں صارف کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ پر کیمرا استعمال کرنے کے دوران مجھے واٹس ایپ بیٹا ورژن سمیت بزنس واٹس ایپ بیٹا ورژن میں کیمرا زوم مسائل کا سامنا ہے۔

واضح  رہے کہ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی ہےکہ اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں کیمرے کا مسئلہ کئی ورژن میں موجو دہے۔ خیال رہے کہ صارفین کی شکایت کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی اس نقص کو دور کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے