اداکار

عدنان صدیقی نے ایک بار پھر مشہور بالی ووڈ گانے پر بانسری بجاکر مداحوں کی داد وصول کرلی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اور سینئر اداکار عدنان صدیقی نے عدنان صدیقی نے ایک بار پھر مشہور بالی ووڈ گانے پر بانسری بجاکر مداحوں کی داد وصول کرلی۔ خیال رہے کہ فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ کی دُھن پر بانسری بجاکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکار کا بھتیجا بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’راجا ہندوستانی‘ کا گانا ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ گنگنا رہے ہیں۔ ویڈیو میں عدنان صدیقی بیک گراؤنڈ میوزک میں ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ کی دُھن پر بانسری بجا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھتیجا گانا گنگنا رہا ہے جبکہ وہ بانسری بجا رہے ہیں۔‘ اداکار نے کہا کہ ’یہ گانا ٹوٹے ہوئے دلوں کے لیے ہے جو اپنے عاشق کو دور جانے سے روکنے کی درخواست کرتے ہیں۔‘ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے عدنان صدیقی کی ویڈیو پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں۔ حکوم

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے