نوکیا سی 30

نوکیا کی جانب سے کم قیمت والا سی 30 اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش

کراچی (پاک صحافت) ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے اپنے سی سیریز کا کم قیمت والا اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ نوکیا سی 30 کی خاص بات اس کا بڑا ڈسپلے اور طاقتور بیٹری ہے۔فون میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے اور اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق نوکیا کا یہ فون اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے اور زیادہ امکان ہے کہ اسے اینڈرائیڈ 12 سے اپ گریڈ کردیا جائے گا۔فون کی ایک خاص بات اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے اور ہیڈ فون جیک بھی فون کا حصہ ہے۔فون کا مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈپتھ کیمرا  بھی دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی تھرٹی 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 146 ڈالرز (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 160 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔یاد رہے کہ نوکیا سی 30 کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس میں خاموشی سے 2 نئے کارآمد فیچرز متعارف

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے مقبول نیوی گیشن سروس میپس میں 2 نئے فیچرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے