حریم شاہ

حریم شاہ کے شوہر نے پہلے عُمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے،  خیال رہے کہ حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر بلال شاہ کی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے احرام پہنا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حریم شاہ نے ایک تصویر ’خانہ کعبہ‘ کی بھی شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے شوہر کی نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے شوہر کا پہلا عُمرہ مکمل ہوگیا ہے۔ یاد  رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے  نجی ٹی وی ویب سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے انکشافات سے انکار کیا تھا۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔شوہر کے منظر عام پر آنے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے