ن لیگ

پی پی 84 خو شاب ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا

خوشاب (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا،  خیال رہے کہ پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان اور ن لیگ کے ملک معظم کلو کے درمیان اصل مقابلہ تھا تاہم پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی میدان میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کرکے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی ہے۔ الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی پی 84 خوشاب کے نتائج کی وصولی میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو  73081 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ  62903 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے