فیس بک

فیس بک کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے والے سیکڑوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ

کیلیفورنیا (پاک صحافت) سوشل میڈیا کی بڑی سائٹ فیس بک نے غلط معلومات پھیلانے والے سیکڑوں صارفین کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے۔ کمپنی کے مطابق ڈیلیٹ کئے گئے اکاؤنٹس سے کورونا وائرس سے متعلق مسلسل غلط معلومات شیئر کی جارہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے والے 65  فیس بک  اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا۔ فیس بک گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایاکہ آپریشن کا ٹارگٹ بھارت اور لاطینی امریکا کے ممالک تھے۔

واضح رہے کہ فیس بک انٹیلی جنس سربراہ کے مطابق ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس پر لوگ بغیر تحقیق کیے مواد اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہیں۔ سربراہ انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ڈیلیٹ کیے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے  فیس بک نے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کےلیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب کی ٹی وی ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی گئی

(پاک صحافت) اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے