ایپل

ایپل کے نئے آئی او ایس 16 کے نئے فیچرز کی پہلی جھلک پیش

کیلیفورنیا (پاک صحافت) ایپل نے آئی او ایس 16 میں نئے فیچرز کی جھلک پیش کردی ہے۔ جس میں کسی میسج کو ایڈٹ کرنے یا واپس لینے کی 15 منٹ کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کے لیے زبردست فیچر بھی شامل کئے جارہے ہیں۔ایپل میسنجر میں ان ڈو آپشن کو مزید بہتر بنایا گیا ہے حالیہ بھیجے گئے پیغامات کے لیے قابلِ عمل ہوگا۔

 اس کی بدولت آپ کو 15 منٹ کا دورانیہ مل جائے گا جس میں آپ میسج واپس لے سکیں گے یا پھراسے ایڈٹ بھی کرنا ممکن ہوگا۔اس کے علاوہ ڈیلٹ شدہ پیغامات اگر درکار ہوں تو ایک ماہ کے اندر انہیں دوبارہ بحال کرکے دیکھا جاسکے گا۔  پھر مصنوعی ذہانت اورمشین لرننگ کی بدولت ڈکٹیشن لینے اور ٹائپنگ میں متن کو مزید اچھا کرنے کے لیے کئی آپشن سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ان میں سے ایک طویل جملوں کی پنکچوئیشن اور گرامر کی چیکنگ جیسے آپشن شامل ہیں۔ اس طرح فوری ٹائپنگ کے پیغامات کےلیے بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ایک اور شیئرنگ آپشن کے تحت دو دوست ایک ساتھ ویڈیو دیکھ سکیں گے اور چیٹنگ کے دوران ایک ہی گانا سن سکیں گے جو ایک اچھا آپشن بھی ہے۔ اس سے قبل یہ آپشن فیس ٹائم کال کے لیے ہی مخصوص تھا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب کی ٹی وی ایپ میں ایک اہم تبدیلی کر دی گئی

(پاک صحافت) اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) پر یوٹیوب دیکھنے کے عادی ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے