ایپل

ایپل کا اپنی تمام مصنوعات میں ’لاک ڈاؤن موڈ ‘ کے نام سے ایک سیکیورٹی فیچر شامل کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے اپنی تمام مصنوعات میں ’لاک ڈاؤن موڈ ‘ کے نام سے ایک سیکیورٹی فیچر شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ خصوصی فیچر ایپل آئی فون، آئی پوڈز اور میک کے ایسے استعمال کنندگان کےلیے تیار کیا گیا ہے جنہیں سائبر حملے کے خطرات زیادہ لاحق ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن موڈ آئندہ آنے والے آپریٹنگ سسٹم میں ایپل کی تمام مصنوعات کے لیے پیش کیا جائے گا۔ یہ فیچر کسی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے فون کے کچھ مخصوص فنکشنز کو بلاک کرتے ہوئے نامعلوم استعمال کنندہ کو کال کرنے سے روک دیتا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے اس فیچر کی تیاری پر کام کا آغاز اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کے اسپائے ویئر کی جانب سے ایپل ڈیوائسز رکھنے والے ایکٹوسٹ، سیاست دانوں اور صحافیوں کے فون ہیک ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ ایپل نے حال ہی میں این ایس اور پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے اپنے پیگا سسز سافٹ ویئر کے ذریعے 150 مختلف ممالک کے لوگوں کے فون ہیک کیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہو گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے