اداکارہ

ثروت گیلانی کی غیر اخلاقی تصویر،مداح ہکا بکا رہ گئے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثروت گیلانی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداح ہکا بکا رہ گئے۔ خیال رہے کہ اداکارہ اکثر اپنی تصاویر اور  ویڈیوز کی وجہ سے ناقدین کے نشانے پر رہتی ہیں اور اس بار بھی ایسا ہی ہوا جب اداکارہ کی ایک تصویر وائرل ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے جو لباس زیب تن کیا ہوا ہے اس میں ان کی کمر اور ہاتھ ،دونوں واضح طور پر نظر آرہے ہیں،جس ک بعد مداح شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا لباس پہنے کی نہ ہمارا دین اجازت دیتا ہے اور نہ ہی ہمارا کلچر۔ یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے ڈرامہ سیریل’میری ذات زرہ بے نشان‘، ’ملال‘، دل مضتر‘، ’متاع جان ہے تو‘، اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے