پی آئی اے

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی طرف سے عید الاضحیٰ کے دوران مسافروں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی طرف سے عید الاضحیٰ کے دوران مسافروں کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سی ای او پی آئی اے کو خصوصی ہدایات جاری کیں جس میں عید الاضحیٰ کے دوران پی آئی اے کا کرایوں میں 20 کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سہولت عید کے تینوں دن اندرون ملک پروازوں پر سفر کے لئے میسر ہوگی۔ دوسری جانب قومی ایئرلائن پی آئی اے نے چین کے شہر چینگڈو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پروازیں اسلام آباد سے چینگڈو کے لیے چلیں گی جبکہ  چینگڈو کے لئے اسلام آباد سے بدھ کے روز  ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیا اور مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے