روسگرام

انسٹاگرام کا خلاء پُر کرنے کے لیے اس جیسی ایپلی کیشن متعارف

ماسکو (پاک صحافت)  روس کی جانب سے انسٹاگرام کا خلاء پُر کرنے کے لیے اس جیسی ایپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے۔ روسی اخبار کے مطابق روسگرام نامی نئی سروس 28 مارچ کو لانچ کی جائے گی اور اس میں اضافی فنکشنز ہوں گے جیسے کہ کراؤڈ فنڈنگ اور پیسے دے کر کانٹنٹ تک رسائی حاصل کرنا وغیرہ۔

تفصیلات کے مطابق روسی ٹیکنالوجی کے کاروباری افراد انسٹاگرام کا خلاء کا پُر کرنے کے لیے اس جیسی ایپلی کیشن متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ س ایپ کے پبلک ریلیشن ڈائریکٹر ایلکزینڈر زوبوف کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی کِیریل فِلیمونوف اور ان کا ڈیویلپرز کا گروپ ان وقوعات کے لیے پہلے سے ہی تیار تھا اور انہوں نے مشہور ایپ کی طرز کی روسی ایپ بنانے یہ موقع ضائع نہ کرنے کا فیصلہ  کیا۔

واضح رہے کہ روسی ریاستی مواصلاتی ریگولیٹر روسکوم نیڈزور نے پیر سے انسٹا گرام تک رسائی پر پابندی عائد کی تھی۔ روس کی جانب سے یہ پابندی انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے یوکرین میں موجود صارفین کو فیس بک پر روس کے خلاف پیغامات لکھنے کی اجازت دینے کے بعد لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہو گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے