دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم تنظیموں کے 7 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد (پاک صحافت) سی ٹی ڈی کی جانب سے دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچربرآمد ہوا ہے، اور یہ دہشت گرد صوبے کے حساس شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، بہاولپور، ڈی جی خان اور گوجرانوالہ سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتاردہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے