لیجنڈ اداکار

معروف اداکار جاوید شیخ نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔ خیال رہے کہ اداکار  نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی فٹنس اور صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے بارے میں بات کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار  نے بتایا کہ میں کافی مہمان نواز ہوں اور ہمیشہ مہمانوں کی خاطر مدارت کرنے کے لیے پر جوش رہتا ہوں اور مجھے کھانا پکانا بھی بہت پسند ہے۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ میں خود تھوڑی مقدار میں کھانا کھاتا ہوں چاہے مجھے بہت زیادہ بھوک بھی لگی ہو، مثال کے طور پر اگر مجھے اپنی بھوک لگی ہے کہ میں ڈبل روٹی کے دو سلائس آرام سے کھا سکتا ہوں تو بھی میں صرف ایک ہی  سلائس کھاؤں گا۔

واضح رہے کہ اداکار نے بتایا کہ میں فاسٹ فوڈ، جوس اور کاربونیٹیڈ مشروبات سے پرہیز کرتا ہوں۔ جاوید شیخ نے بتایا کہ میں زیادہ تر سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر توجہ دیتا ہوں، جب میں بیرون ملک سفر کرتا ہوں تو میں ہوٹلوں میں رہنے کے بجائے کوئی اپارٹمنٹ کرائے پر لینے کو ترجیح دیتا ہوں تاکہ میرے پاس ایک کچن کی سہولت موجود ہو تو میں اپنے حساب سے صحت بخش کھانا خود بنا سکوں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے