مرتضی وہاب

اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں عددی برتری ثابت کرینگی، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر برائے قانون   بیرسٹر مرتضی وہاب  نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی میں عددی برتری ثابت کرینگی۔  دوسری جانب سے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت میں بلایا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائے جانے پر ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے جو انکا آئینی حق ہے۔

واضح رہے کہ کرچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا یہ آئینی حق پوری قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے، اپوزیشن کی تمام جماعتیں متحد ہیں، متحدہ اپوزیشن کو کامیابی حاصل ہوگی، پاکستانی قوم عمران خان سے چھٹکارا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے