گوگل

کیا آپ انٹرویو دینے سے گھبراتےہیں؟ کوئی بات نہیں گوگل نے اب اس کی تیاری کا بھی ٹول پیش کردیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) اگر آپ کو ملازمت کا انٹرویو دینے میں کسی الجھن کا سامنا ہے تو گوگل نے اب اس کی تیاری کا بھی ٹول پیش کردیا ہے۔ اسے گوگل نے انٹرویو وارم اپ کا نام دیا ہے جس میں ایک سافٹ ویئر آپ کا انٹرویو لیتا ہے لیکن اس کےتمام سوالات حقیقت پر مبنی ہے اور ہیومن ریسورس ماہرین کی آرا سے تیار کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس ٹول کی پشت پر مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس) موجود ہے اور یہ مشینی زبان میں آپ سے انٹرویو کرتا ہے۔ فی الحال گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس شعبے ہی اس میں شامل کئے گئے ہیں جن میں ای کامرس، یوزر انٹرفیس، آئی ٹی مینجمنٹ جیسے کورس کے انٹرویو کے علاوہ عمومی ملازمت کےلئے بھی انٹرویو ہے۔

واضح رہے کہ ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو پہلے ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ نمودار ہوتی ہےجس میں سے آپ اپنی مہارت اور ملازمت کے شعبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اگر آپ کے دوست، اہلِ خانہ اور دیگر ماہرین اس میں کوئی مدد نہیں کرسکتے تو اسی لیے ہم نے انٹرویو وارم اپ یا پریکٹس کا ایک پلیٹ فارم پیش کیا ہے۔ اس کے سوالات متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور افرادی قوت کے افسرا نے بنائے ہیں اور مشین لرننگ اسے انٹرویو کی صورت میں بیان کرتی ہے۔ اس کے تحت آپ نہ صرف گھربیٹھے انٹرویو دے سکتے ہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتربناسکتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے